
تحصیل احمد پور شرقیہ کی 8 یونین کونسلوں کے 36 فلڈ سے متاثرہ مواضعات میں کامیاب پولیو مہم چلانے پر تحصیل بھر کے سپروائزر اور پولیو ورکرز کو شاباش ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احمد پور شرقیہ ڈاکٹر اظہر شکرانی نے مربوط مہم چلا کر اپنی بہترین کارکردگی کا لوہا منوا لیا
اوچ شریف( نمائندہ خصوصی) 8 یونین کونسلوں کے 36 فلڈ سے متاثرہ علاقوں میں کامیاب پولیو مہم چلانے پر تحصیل بھر کے سپروائزر اور پولیو ورکرز کو شاباش ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احمد پور شرقیہ ڈاکٹر اظہر شکرانی نے مربوط مہم چلا کر اپنی بہترین کارکردگی کا لوہا منوا لیا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹو سروس بہاول پور ڈاکٹر رانا ارشد نے احمد پور شرقیہ میں پولیو ورکرز اور سپروائزرز سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کی 8 یونین کونسلوں کے 36 مواضعات سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے اور لوگوں تک رسائی کیلئے راستے بند ہونے کے باعث خدشات کے باوجود ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل احمد پور شرقیہ ڈاکٹر اظہر شکرانی نے سپروائزرز اور پولیو ورکرز کے ہمراہ بہترین حکمت عملی سے پولیو مہم کو جس طرح کامیاب بنایا اس پر تحصیل احمد پور شرقیہ کی تمام ٹیم کو شاباش کی مستحق ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ 17 ستمبر سے شروع ہونے والی 12 روزہ خسرہ اور روبیلا ویکسین کی مہم بھی بھرپور انداز میں کامیاب بنائیں گے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل احمد پور شرقیہ ڈاکٹر اظہر شکرانی نے بھی اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا





