
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق سینٹر سندھ چوہدری محمد اشرف کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی پنجاب اور سندھ سے سیاستدان، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات سمیت صحافیوں کی شرکت اشرف گروپ آف انڈسٹریز کے بانی سابق سینٹر سندھ اور معروف صنعتکار الحاج چوہدری محمد اشرف )مرحوم)کی بیالیسویں ((42برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔الحاج چوہدری محمد اشرف )مرحوم)، چیرمین اشرف گروپ آف انڈسٹریز، چیرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اورسابق چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چوہدری محمد ذکاءاشرف کے والد تھے۔ اس موقع پر سندھ اور پنجاب سے آئے ہوئے معززین کی کثیر تعداد کے علاوہ سول اعلی حکام ، سیاستدان، سابق ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی اور سابق ناظمین اور بلدیاتی نمائندوں سمیت اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں مقررین نے مرحوم کی زرعی انقلاب اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے بلند درجات و مغفرت اور پاکستان اورعالم اسلام میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے دعا کی۔برصغیر کے مسلمانوں کی تحریکِ آزادی کے سلسلہ میں آپ کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل انہوں نے نہ صرف سندھ میں کاروبار اور سماجی امور میں بھرپور حصہ لیا بلکہ اپنے ماموں چوہدری رحمت علی خان جن کا شمار قائد اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا سے متاثر ہو کر برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہدآزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ان کا شمار سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذولفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ مرحوم سندھ کی سماجی خصوصا سندھ میں پنجابی آبادکاروں کی مختلف تنظیموں کے تاحیات سرپرست اعلی رہے ۔سماجی بہبود و ملکی سیاست اور صنعت کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ مرحوم نومبر 1983 میں قضائے الٰہی سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔





