Section 144 Imposed in Bahawalpur During Board Exams

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور کے تحت ہونے والے امتحانات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور کے احکامات پر دفعہ 144 نافذ
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان 2025کے سلسلہ میں ایک حکمنامہ کے تحت ضلع بہاول پور کی ریونیو حدود میں دفعہ144 کا نفاذ کردیا ہے۔ اس حکم نامہ کے تحت امتحانی مراکز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ، گورنمنٹ صادق عباس ہائر سیکنڈری سکول احمد پور شرقیہ،گورنمنٹ صادق ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن اے بہاول پور،گورنمنٹ ایس ای گریجویٹ کالج بہاول پور، گورنمنٹ صادق گریجوایٹ کالج(کامرس نزد چیمہ ٹاون) بہاول پور، نیو سنٹرل جیل بہاول پور، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بہاول پور روڈ حاصل پور اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول یزمان کی100 میٹر کی حدود میں امیدواروں اور امتحانی عملہ کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ علاوہ ازیں امتحانی مراکز کی حدود میں کتاب، گائیڈ، حل شدہ پرچہ جات یا امتحان میں مدد گار و معاون سمجھا جانے والا مواد لے جانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔یہ حکم نامہ29 اکتوبر سے 12 دسمبر 2025ء تک کے لیے موثر ہوگا۔

Leave a Comment