From Bahawalpur Division, Syed Zeeshan Haider, Muhammad Afzal Dharrala, Chaudhry Umar Mehmood, Imran Hussain Chattha, Akhtar Mahmood Chohar, and Sardar Basit Baloch have been elected as members of the Punjab Bar Council.

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بہاول پور کی پنجاب بار کونسل کی 6 نشستوں پر 11 امیدوار نے حصہ لیا پنجاب بار کونسل کے پانچ سالہ مدت کے لئے ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سید ذیشان حیدر، افضل دھرالہ اور چوہدری عمر محمود بہاول پور بہاول نگر سے عمران حسین چھٹہ اور رحیم یار خان کی نشست پر اختر چہور اور سردار باسط بلوچ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کامیابی کے اعلان کے بعد نو منتخب ممبران کے حامیوں کا زبردست جشن آتش بازی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ یاد رہے کہ بہاول پور ڈویژن کی 6 نشستوں پر کل 23 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں بہاول پور کی تین نشستوں پر سید ذیشان حیدر، افضل دھرالہ، چوہدری عمر محمود، بہاول نگر کی ایک نشست کے لئے عمران حسین چھٹہ جبکہ رحیم یار خان کی دو نشستوں کے لئے اختر محمود چہور اور سردار باسط بلوچ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ بہاول پور ڈویژن میں 7535 وکلاء نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔جہاں پر جوڈیشل آفیسرز نے پریزئنڈنگ آفیسرز نے ڈیوٹی سر انجام دی

Leave a Comment