
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (نہم و دہم /کمپوزٹ) پہلا سالانہ (First Annual) امتحانات 2026 کا انعقاد مورخہ 03 مارچ 2026 بروز منگل سے ہو گا۔ اس امتحان میں شامل ہونے والے جملہ ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کے داخلہ فارم آن لائن کرنے اور داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی و داخلہ فیس کے بینک چالان کی بورڈ ہذا میں وصولی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔جس کیلئے بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم آن لائن کرنے اور ہارڈ کاپی بورڈ آفس میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27نومبر 2025ہے۔ اس کے بعد 2گنا فیس کیساتھ 11دسمبر اور 3 گنا فیس کیساتھ آخری تاریخ 24دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ کے خواہشمند اُمیدواران اپنی رہائش کے قریب ترین سرکاری یا بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی ادارے کے ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس یا پرنسپل سے تصدیق شدہ داخلہ فارم اور مجوزہ فیس بذریعہ UBL بینک، 1 Bill، Easy Paisa، یا Jazz Cash جمع کروا کر اصل داخلہ فارم و اصل فیس چالان بمع CPR (Computerized payment receipt) کی ہارڈ کاپی متعلقہ اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک (بہاولپور یا بہاولنگر یا رحیم یار خان) تعلیمی بورڈ بہاولپورکے نام علیحدہ رجسٹر ڈاک لفافہ میں صرف ایک ہی داخلہ فارم مقرر کردہ تاریخ کے اندر ارسال کریں۔ بورڈ قوانین کے مطابق تین گنا فیس شیڈول ختم ہونے کے بعد مبلغ 500/- روپے یا 100/- روپے یومیہ جرمانے کے ساتھ داخلہ فارم/فیس چالان بورڈ آفس جمع کروانے والے امیدواران کو تحصیل ہیڈ کوارٹر میں امتحانی مرکز الاٹ کیا جائیگا۔ فیس شیڈول و دیگر معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ www.bisebwp.edu.pk ملاحظہ کریں۔





