بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مغربی گیٹ غلہ منڈی شاہدرہ روڈ پر واقع کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری کمرشل اراضی پر دوسری بار شاپنگ سنٹر تعمیر کی سازش ناکام بنادی گئی ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے سرکاری زمین پر قبضہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی خلیل احمد سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور پیرا فورس کو موقع پر بھیج کر قبضہ کی سازش ناکام بنادی 8/9سال پہلے بھی اس وقت کے ڈی سی او/ڈسٹرکٹ کلکٹر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور نے غلام رسول خان کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر زیر تعمیر7/8 دوکانات مسمار کروائی تھیں مگر اب 8/9سال بعد وکٹوریہ ہسپتال کے با اثر ڈاکٹر کو مبینہ طور پر ڈبل سٹوری شاپنگ سنٹر بنانے کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی بیگم پروین مسعود بھٹی وغیرہ نے ” ٹاسک“ دیا ہے یا سرکاری زمین فروخت کردی گئی ہے ؟ غلام رسول خان نے سابق ڈی سی او کے نام درخواست میں ٹھوس دستاویزی ثبوت کیساتھ موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگی رکن قومی اسمبلی بیگم پروین مسعود بھٹی وغیرہ کی جانب سے غلہ منڈی غربی گیٹ کے ساتھ کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر ناجائز شاپنگ سنٹر تعمیر کروایا جارہا ہے چنانچہ سابق ڈسٹرکٹ کلکٹر نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو کاروائی کیلئے حکم جاری فرمایا ناجائز تعمیرات بند کروانے کیلئے ٹی ایم اے سٹی کا عملہ موقع پر گیا درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ بحوالہ انتقال نمبر2784 مورخہ 9-8-1984 موضع رڈاں حال موضع ماڈل ٹاؤن از سرکار دولتمدار بحق حاجی عبدالرحمان ٹھیکیدار رسپانڈنٹ نمبر9اور بحق محمد مسعود بھٹی ولد عبدالرحیم بھٹی ذات بھٹی راجپوت خانہ کاشت سے رقبہ تعدادی 2600مربع فٹ اندرون غلہ منڈی بہاولپور بحوالہ پلاٹ نمبر17-اے موضع ماڈل ٹاؤن (سابقہ موضع رڈاں) تحصیل سٹی بہاولپور منظور ہونا ریکارڈ سے ثابت ہے محکمہ اپروؤمنٹ ٹرسٹ کے اختتام کے بعد میونسپل کارپوریشن حال ٹی ایم اے سٹی بہاولپور رسپانڈنٹ نمبر7کو وارث successor مقرر کیا گیاغلہ منڈی کی مندرجہ بالا پلاٹس جو بعد ازاں دوکانات (شاپس) کیلئے استعمال کئے گئے اور رسپانڈنٹ نمبر8 مارکیٹ کمیٹی بہاولپور کے ذریعہ آڑھتی حضرات کیلئے آڑھت کا کاروبار اور اجناس رکھنے کیلئے دوکانات کے آگے پھڑ کیلئے خالی جگہ رکھی گئی تاکہ وہ اپنی اجناس کو کھلی جگہ میں رکھ سکیں پھڑ کیلئے مخصوص اراضی ملکیت سرکار ہے۔ملکیت سرکار پر کسی قسم کی تعمیرات خلاف قانون ہے محمد مسعود بھٹی مرحوم رسپانڈنٹ نمبر2نے رسپانڈنٹ نمبر7سابق بلدیہ (میونسپل کارپوریشن) کے متعلقہ آفیسران وغیرہ سے ساز باز کرتے ہوئے Revised پٹہ ملکیت برائے درستگی نام پلاٹ نمبر 17/Aکرنے کا ڈرامہ بازی کرتے ہوئے درخواست میں رقبہ 2600مربع فٹ کی بجائے 12600مربع فٹ تحریر کیا اور ٹی ایم اے سٹی بہاولپور کے اس وقت تعینات متعلقہ حکام نے رقبہ کا ریکارڈ verify کئے بغیر تتمہ پٹہ ملکیت کی اجازت فرمائی۔ اگرچہ تتمہ پٹہ ملکیت کی درخواست منجانب رسپانڈنٹ نمبر2محض دوکان (پلاٹ) کا نمبر17/Aدرست کرنے کیلئے دی گئی تھی لیکن بد نیتی سے اس درخواست میں رقبہ 12600مربع فٹ تحریر کیا تاکہ تتمہ پٹہ ملکیت کی رجسٹری کی بنیاد بناکر محکمہ مال کے ریکارڈ میں بھی پلاٹ نمبر17/Aکا رقبہ 12600مربع فٹ درج کیا جا سکے۔ نقل تتمہ پٹہ ملکیت لف ہے پلا ٹ نمبر17/A غلہ منڈی شاپس کا سائز جعل سازی اور فرض کاری رسپانڈنٹس کے علم میں ہے۔متوفی محمد مسعود بھٹی مرحوم کے لیگل ورثاء رسپانڈنٹس نمبر2تا4موجودہ صورت حال میں خلاف قانون سرکاری اراضی پر شاپنگ سنٹر تعمیرات کر رہے ہیں اس سلسلے میں عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشن میں سابق DCO وغیرہ نے جواب داخل کرتے ہوئے تمام جعلی فرضی کاروائی قرار دیا سیکریٹری مارکیٹ کمیٹہ بہاولپور نے ابتدائی طور پر بحوالہ لیٹر نمبر14229-3/MKT/BWP/2016مورخہ 26مئی 2016 اس وقت کے ڈی سی او بہاولپور کو ناجائز تعمیرات بند کروانے کی استدعا کی تھی سر دست اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے موقع پر کام بند کروا دیا ہے اہم انکشافات متوقع ہیں #




