IUB VC Prof. Dr. Muhammad Kamran Hands Over Keys of New Houses to Flood Victims in Bahawalpur

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے آج شام بہاولپور کے نواحی علاقہ ماڑی قاسم شاہ میں سیلاب متاثرین کو پانچ نئے تیار شدہ گھروں کی چابیاں حوالے کیں۔ اوورسیز پاکستانییز فاونڈیشن نے فلڈ ریلیف سیل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ییلیکن آرگنائزیشن کے تعاون سے تحصیل علی پور میں بیس اور بہاولپور میں پانچ نئے گھر تعمیر کرکے سیلاب متاثرین کو فراہم کئے ہیں۔ اس موقع پر آئی یو بی فلڈ ریلیف سیل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، پاکستان اوورسیز فورم کے حسن محمود سپرا،میاں وقار اکمل،محمدآفتاب گوندل،تصور عزیز بھاگت اور پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے رانا عامر شہزاد، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، ایگزیکٹو سیکرٹری ڈاکٹر محمد خالد، ملازمین رضاکار طلبہ اور سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔مقامی افراد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فلڈ ریلیف سیل کی جانب سے سیلاب کے دوران بچاو راحت اور بحالی کے غیر معمولی کام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور انکی ٹیم کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment