Punjab Chief Minister Maryam Nawaz to Participate in Global COP30 Conference in Brazil

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی برازیل کے شہر بیلم میں عالمی کوپ 30 کانفرس میں شرکت
کوپ 30 کانفرنس میں پاکستان پویلین کا افتتاح، پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر کلیدی خطاب شیڈول میں شامل

لاہور – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل کے شہر بیلم میں عالمی کوپ 30 کانفرس میں باقاعدہ طور پر شرکت کریں گی۔ پاکستان پویلین کا افتتاح اور اس موقع پر خطاب بھی کریں گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر تعلیم رانا سکندر اور وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 کانفرس میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے ویژن اور اقدامات پر کلیدی خطاب کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب، الیکٹرک گاڑیوں، جنگلات اور جنگی حیات کے تحفظ و فروغ بارے ویژن اجاگر کریں گی۔ کوپ 30 کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف دورے کے دوران عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی #

Leave a Comment