
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کیخلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے احمد پور شرقیہ،عباسیہ روڈ،مین ہسپتال روڈ بہاولپور میں ڈسٹری بیوٹرز یونٹس،کریانہ سٹورز ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا گیا۔فوڈ پوائنٹس پر ایکسپائری پروڈکٹس،بدبودار گوشت کی موجودگی پائی گئی۔انسپکشن کے دوران ممنوعہ چائنہ نمک کی فروخت بھی کی جارہی تھی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ عوام تک معیاری خوراک پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ شہری غیر معیاری خوراک کی نشاندہی کر کے فوری 1223 پر اطلاع دیں۔





