Southern Punjab Private Doctors Association Highlights Diabetes Awareness, Prevention, and Latest Treatment Trends

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین پرائیوٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب و معروف ماہر امراض ہارمونز،دل،شوگر و بلڈ پریشر(برطانیہ) ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ شوگر دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور پاکستان میں بھی لاکھوں افراد اس کا شکار ہو چکے ہیں اگر اس بیماری کو بروقت سمجھا،کنٹرول کیا اور اس سے بچاؤ کے اقدامات کیے جائیں تو نہ صرف اس کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے بلکہ صحت مند زندگی بھی گزاری جا سکتی ہے،ذیباطیس کی علامات میں بار بار پیشاب آنا،زیادہ پیاس لگنا،وزن میں غیر معمولی کمی،حد سے زیادہ بھوک لگنا،تھکن اور کمزوری، دھندلا دکھائی دینا،زخموں کا دیر سے بھرنا،تھوں یا پیروں میں سن ہونا یا جھنجھناہٹ اور جلد پر انفیکشنز کا بار بار ہونا ہے اگر یہ علامات کسی میں پائی جائیں تو وہ شخص فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرے۔ان خیالات کا اظہار پرائیوٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام شوگر کے جدید تشخیصی رجحانات اور علاج پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔تقریب میں پی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر عرفان پراچہ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر اسماعیل بشیر،صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج،سابق صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ سمیت فیملی فزیشنز پی جی آرز ڈاکٹرز نے خصوصی شرکت کی۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ہر 4 میں سے 1 شخص ذیابیطس یا قبل از ذیابیطس کا شکار ہے۔عالمی ادارء صحت کے مطابق پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ذیابیطس تیزی سے بڑھ رہی ہے۔اس کے پیچھے وجوہات میں ناقص غذا، غیر فعال طرزِ زندگی، معلومات کی کمی، اور صحت کی سہولیات تک محدود رسائی شامل ہیں۔ صدر پی ڈی اے ڈاکٹر عرفان پراچہ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر اسماعیل بشیر،صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج،سابق صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ایک سنجیدہ مگر قابلِ کنٹرول مرض ہے اگر اس کی بروقت تشخیص کی جائے، متوازن غذا،باقاعدہ ورزش اور دوا کا استعمال کیا جائے تو ایک صحت مند اور نارمل زندگی ممکن ہے۔احتیاط، شعور اور مستقل مزاجی ذیابیطس کے خلاف جنگ جیتنے کے تین اہم ہتھیار ہیں۔لیکچر میں ڈاکٹر محمد اجمل ملک،ڈاکٹر محمد ناصر،ڈاکٹر امیر ممتاز،ڈاکٹر اسماء انصاری،ڈاکٹر محمد آصف ملک،ڈاکٹر سید عبدالسمیع،ڈاکٹر ہمایوں شہزاد،ڈاکٹر آفتاب،ڈاکٹر ہارون اقبال،ڈاکٹر طلال حسین،ڈاکٹر محمد زکریا،ڈاکٹر رضا،ڈاکٹر حسن اعوان،ڈاکٹر علی رضا،ڈاکٹر مقصود احمد،ڈاکٹر لیاقت علی،ڈاکٹر شہلا،ڈاکٹر ایس ایم یامین بخاری،ڈاکٹر محمد صفدر اور ڈاکٹر محمد عرفان نے شرکت کی۔

Leave a Comment