Pakistan Muslim League Leader Hafiz Razaullah Rauf Condemns Islamabad Blast, Urges Strong Security Measures

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلام آباد میں ہونے والے خود کش حملے میں 12 قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر دل کو جھنجھوڑ دینے والی ہے۔یہ واقعہ دہشت گردی اور درندگی کی بدترین مثال ہے ان خیالات کااظہار صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ بہاولپور سفیر امن حافظ رضا اللہ روف سی ای او جاپان سٹی بہاولپور نے اسلام اباد کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی انتہا پسندی کا خاتمہ مرکزی مسلم لیگ کی اولین ترجیح ہے جس کی بنیاد پر مرکزی مسلم لیگ کی قیادت ہر فورم پر اپنے اداروں افواج پاکستان سمیت تمام قومی اداروں کے شانہ بشانہ ہے اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کی قربانیوں کو قبول فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت کاملہ نصیب فرمائے، آمین۔یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر ہمارے نظام امن وامان پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اگر ملک کا دار الحکومت اسلام آباد بھی محفوظ نہیں رہا تو دور دراز علاقوں کی صور تحال کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ حکومت کو فوری طور پر واضح اور مؤثر سیکیورٹی پلان سامنے لانا چاہیے۔ آخر دہشت گردی پر قابو کیوں نہیں پایا جا رہا عوام کو جواب چاہیے ، اور اب صرف بیانات نہیں، عملی اقدامات در کار ہیں۔

Leave a Comment