بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت کا موزوں وقت یکم نومبر تا20 نومبر ہے۔ تاہم گندم 30 نومبر تک کاشت کی جا سکتی ہے۔گندم کے کاشتکارمحکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کاتصدیق شدہ بیج 45 تا50 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔تصدیق شدہ بیج کے استعمال سے 20 فیصد پیداوار تک یقینی اضافہ ممکن ہوتا ہے۔ آبپاش علاقہ جات کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی سفارش کردہ اقسام سویرا24،فلک 24،چمپئین، عروج22،نشان21،دلکش20،سبحانی21،ایم ایچ21،ڈیورم2021،صادق21،نواب21،این اے آر سی سپر،اکبر19،بھکرسٹار19،غازی19،رہبر21،فخر بھکر17،اناج17،اُجالا16،زنکول16،بورلاگ16،جوہر16،فیصل آباد2008 ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ گندم کی کاشت ربیع ڈرل کے ذریعے کریں۔دھان کے وڈھ میں گندم کی بوائی ترجیحاً سپر سیڈر سے کریں جبکہ کپاس کے وڈھ میں روٹاویٹر چلا کر زمین بھربھری کر لیں۔ بیج کے اُگاؤ کی شرح85فیصد سے زائد ہونی چاہیے۔





