MPA Saadia Bilal Distributes Wheelchairs and Assistive Devices, Highlights Punjab Govt’s Commitment to Empowering Special Persons

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا قابلِ فخر حصہ ہیں، ان کی فلاح و خود انحصاری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد میں 41مینوئل وہیل چیئرز،5ٹرائی سائیکل اورایک موبائل ٹوائلٹ تقسیم کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر اور مسلم لیگ ن لائرز فورم کے سینئر نائب صدر بلال ملک ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایک ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے وہیل چیئرز، مصنوعی اعضا، سماعت کے آلات اور دیگر معاون آلات بالکل مفت فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ خصوصی افراد کو خود مختاری اور باعزت زندگی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت خصوصی افراد کیلئے امید، حوصلے اور خود اعتمادی میں معاون رہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عزیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کا یہ پروگرام محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام جاری ہے، جس میں ہزاروں مستحق افراد کو مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

Leave a Comment