
بہاولپور میں عمرہ ویزہ کا جھانسہ دیکر 50 سے زیادہ عمرہ زائرین سے فراڈ کا انکشاف،ذندگی بھر عمرہ کے لیے پیسے جمع کیے جو فراڈ کی نذر ہوگئے۔۔ایف ائی اے بہاولپور سرکل میں 2 ہفتے قبل درخواست جمع کرائی تاحال کوئی شنوائی نہ ہوئی،متاثرین حصول انصاف کے لیے بہاولپور پریس کلب بہاولپور پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور خاموش احتجاج ریکارڈ کرایا۔۔
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور پریس کلب بہاولپور میں یزمان سمیت دیگر علاقوں سے ائے 31 عمرہ زائرین اور انکے اہل خانہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور باہر خاموش احتجاج ریکارڈ کرایا۔اس موقع پر گروپ کے سربراہ مقامی امام مسجد محمد یاسر اور دیگر متاثرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مال مویشی فروخت کرکے اور زندگی بھر کی جمع پونجی لیکر گروپ کی شکل میں عمرہ کی سعادت کے لیے بہاولپور فوجی بستی کے ٹریول ایجنٹ خورشید سے جولائی اور اگست کے ماہ میں 55 لاکھ روپے زیادہ نقد رقم دیکر اپنی بکنگ کرائی۔جسکی ادائیگی کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ٹریول ایجنٹ نے ہمیں 9 افراد کے ویزے ٹکٹیں اور ہوٹل کی بکنگ کے کاغذات دیکر کراچی ایئرپورٹ فوری پہنچنے کا کہا جسکے بعد تمام زائرین کراچی پہنچے تو ٹریول ایجنٹ ایئرپورٹ پر نہ آیا۔ہمارے ویزے اور ٹکٹوں سمیت دیگر کاغذات کو ایئرپورٹ حکام نے جعلی قرار دیکر واپس بھیج دیا۔جبکہ ٹریول ایجنٹ خورشید نے رابطہ کرنے پر مذید 50 ہزار روپے فی فرد اضافی رقم کا مطالبہ کردیا۔اضافی رقم کی ضمانت نہ ملنے پر تمام زائرین کو واپس اپنے گھر آنے کا کہہ دیا گیا۔جبکہ ایئرپورٹ پر مزید 21 افراد کے گروپ کیساتھ 100 سے زیادہ افراد بھی اسی طرح کے فراڈ کا شکار ہوچکے تھے۔واپسی پر تقریبا 2 ہفتے قبل بزریعہ نوید خلیل ایڈووکیٹ متاثرین نے ایف ائی اے سرکل میں اپنی درخواست جمع کرادی جسکا ڈائری نمبر بھی مل چکا ہے تاہم اجتک متعلقہ محکمہ سے کوئی کاروائی نہ گئی۔مظاہرین نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر اعلی حکام سے واقع کا فوری نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اور حکام سے اپنی لٹی ہوئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے




