
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیکورٹی کے نام پر شہریوں کو پارکنگ سے محروم کردیا ہائیکورٹ کی دیوار کے ساتھ سیکورٹی کے پیش نظر پوسٹ آفس تک خاردار تار لگا دی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،فوری طورپر پارکنگ کی جگہ کوبحال کیاجائے۔ شہریوں کوضلعی انتظامیہ سے مطالبہ تفصیل کے مطابق ختم نبوت (فوارہ چوک)کے قریب پی ایس او پیٹرول پمپ اورہائیکورٹ کی مسجدکے درمیان برلب سڑک پوسٹ آفس قائم ہے جہاں شہری بجلی سوئی گیس سمیت بلوں کی ادائیگی سمیت پوسٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ سہولیات سے مستفیدہوتے ہیں اورخاص طورپر جب بجلی سوئی گیس ودیگر کنزیومربلز کی ادائیگی کے وقت شہریوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اوران کی موٹرسائیکلیں ہائیکورٹ کی دیوارکے ساتھ برلب سڑک قطاردرقطار کھڑی ہوتی ہیں لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ سیکورٹی کے پیش نظرہائیکورٹ کے گیٹ سے پوسٹ آفس کے آفس تک خاردارتاریں لگادی گئی ہیں جس کے باعث پارکنگ ختم ہوکررہ گئی ہے اورخدشہ یہ ہے کہ رش کی صورت میں یہ تمام رش سڑک پرجاری ٹریفک کومتاثرکریگا اورعوام کوبھی قطاربناکربلوں کی ادائیگی میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑیگا۔ شہریوں نے ڈی سی بہاولپور،ڈی پی او بہاولپور،صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال سمیت پارکنگ کی جگہ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیاہے




