
بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدحسن اقبال کی اپنے دفتر میں برانچز ہیڈ کے ہمراہ پولیس ملازمین کے ساتھ میٹنگ۔جملہ ایس ایچ اوز، افسران و جوانوں کی بذریعہ ویڈیولنک شرکت۔ محکمہ پولیس کو آپ پر فخر ہے، ہمیشہ محنت اور جانفشانی سے اپنے پیشہ وارانہ امور کو سرانجام دیں، ڈی پی او محمد حسن اقبال‘تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے اپنے دفترکے کانفرنس روم میں پولیس ملازمین کے مسائل کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ضلع بھرسے اپر سپارڈئنٹ و لوئر سپارڈئنٹ اورکنسٹبلان نے بذریعہ ویڈیو لنگ شر کت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع بھرکے پولیس ملازمان کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔ ڈسپلن پر عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ آپ سب محکمہ پولیس کا فخر ہیں، ہمیشہ محنت اور جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔ بدعنوانی اور پیشہ وارانہ امور میں غفلت برتنے والوں کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اگرآپ میں سے کسی کو بھی کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ میرے ذاتی نمبر پر بلا خوف رابطہ کر سکتے ہیں۔ میرے آفس کے دروازے تمام افسران کے لیے کھلے ہیں۔در بار کے اختتام پر ڈی پی او بہاولپور نے جملہ ملازمان سے باری باری ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے مناسب حل کے لئے احکامات جاری کئے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ بہاولپور پولیس اسی طرز پر مزید محنت اور جدوجہد سے عوام کے مسائل اور جرائم کی کمی کے لیے دن رات کام کو یقینی بنائے گی




