
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے ریڈیو پاکستان بہاولپور کے احاطے میں قائم میاواکی جنگل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر محمد طیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے رانا محمد مسرور بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پودوں کی باقاعدہ تراش خراش اور دیکھ بھال کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مناسب نگہداشت سے میاواکی جنگل میں لگائے گئے درخت تیزی سے نشوونما پائیں گے، جس کا براہِ راست فائدہ شہریوں کو ہوگا۔ بعد ازاں انہوں نے سپیشل چلڈرن پارک، یونیورسٹی چوک کا معائنہ کیا اور وہاں درختوں، پودوں کی تراش خراش سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ایئرپورٹ کے قریب پی ایچ اے کی مرکزی نرسری کا بھی دورہ کیا اور پنیری کی تیاری کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں




