Kar-e-Kamal Ahmedpur Sharqia Marks First Anniversary; Welfare Heroes Honored for Year of Social Service

اوچ شریف(نامہ نگار) موٹر وے ایم فائیو پر کراچی سے ملتان جانے والی مسافر بس کی موٹر وے پولیس موبائل کار کو ٹکر کے نتیجے میں سب انسپکٹر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل موقع پر جاں بحق، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا سی سی ٹی وی فوٹیج سے حادثے کی وجوہات سامنے آ گئیں ، تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے قریب کے قریب تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے موٹروے پولیس کے تین اہلکار شہید ہوگئے ، افسوسناک حادثہ بیٹ نمبر 25 کے مقام پر اوچ شریف انٹرچینج سے تقریباً چار کلومیٹر سکھر کی جانب پیش آیا جہاں کراچی سے ملتان کی طرف جانے والی مسافر بس گاڑی نمبر CAL-1530 نے گشت کے دوران کھڑی موٹروے پولیس کی گاڑی کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹروے گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تینوں اہلکار شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئے ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتار مسافر بس کے ڈرائیور کو نیند آ گئی جس کے باعث بس بے قابو ہو کر موٹر وے پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی حادثے کے بعد قریبی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں محمد ناصر شامل ہیں جو تقریباً 42 برس کے تھے اور موٹروے پولیس میں ASI کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے انہیں سر پر شدید چوٹ آئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جاں بحق ہونے والے دوسرے اہلکار اسامہ علی ولد لال محمد تھے جن کی عمر تقریباً 23 برس تھی اور وہ کانسٹیبل تھے انہیں بھی سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تیسرے زخمی اہلکار مشتاق احمد تھے جن کی عمر تقریباً 40 برس بتائی جاتی ہے اور وہ SI تھے انہیں دائیں بازو کی ہڈی ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ سر پر بھی شدید چوٹیں آئیں اور وہ بھی جانبر نہ ہو سکے جنہیں موٹر وے کی ایمبولینس کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کیا گیا واقعے کے بعد موٹروے پولیس نے جائے حادثہ کا مکمل معائنہ کیا اور بس ڈرائیور کی ذمہ داری کے تعین کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ بس کے کیمروں سے ملنے والی فوٹیج میں واضح دکھائی دیتا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا

Leave a Comment