Alkhidmat & Jamaat-e-Islami Continue Relief for Uch Sharif Flood Victims; 350 Families Receive Ration

اوچ شریف( نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع بہاول پور اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اوچ شریف کے سیلاب متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں کئی دیگر فلاحی اداروں کی معاونت سے جماعت اسلامی ضلع بہاول اور الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بہاول پور کے ضلعی امیر نصر اللہ خان ناصر کی سربراہی صاف اور شفاف طریقے سے راشن کی تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے کئی مرحلوں پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کیا گیا ہے اوچ شریف کے نواحی موضع محمد پور میں سی پیک اوچ شریف انٹر چینج کے قریب 350 افراد میں راشن تقسیم کرنے سے قبل امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول نصر اللہ خان ناصر نے حکومتی اداروں اور حکومتی نمائندوں کو ان کی زمہ داریاں یاد کراتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو خشک راشن کے گرم کپڑوں اور ان کے گھروں کی تعمیر کیلئے مخیر افراد کو میدان میں آنا ہو گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن اپنی جدوجہد جاری رکھے گی

Leave a Comment