Corruption Allegations Rock Bahawalpur Pest Warning Department; Calls for Punjab Govt Action

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز بہاولپورکرپشن کاگڑھ بن گیاڈائریکٹر پیسٹ وراننگ نے لوٹ مار کے نشہ میں خالی چالان سلپس پردستخط کرکے انوکھاریکارڈ قائم کردیارات کی تاریکی میں دفترکھول کرڈرائیورکے ذریعے فائلوں کی تکمیل بہاولپورکے علاوہ دیگرتحصیلوں سے بھی ہزاروں روپے نذرانہ کے عوض فائلیں وصول کرنے کا بھی انکشاف، رات کی تاریکی میں کی گئی تمام ترکاروائی کی ویڈیوز ”میڈیا “کوموصول سیکرٹری زراعت پنجاب سے سخت کاروائی کامطالبہ، تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں نے میڈیا نےانکشاف کیاتھاکہ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ بہاولپورشاہدحسین نے اپنے ڈرائیورکے ذریعے لوٹ مار کی ات مچارکھی ہے پیسٹی سائیڈز لائسنس کے اجراکیلئے آنیوالے امیدواروں سے فائلیں وصول کرنے اوران سے ٹینٹ کرسیوں کے اخراجات کے علاوہ حاضریوں میں استشنی دینے کی آڑمیں ہزاروں روپے نذرانہ وصول کیاگیاہے اب مزید انکشاف ہواہے کہ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہدحسین نے لوٹ مارکے نشہ میں خالی چالان سپلس پردستخط کرکے بھی اپنے ڈرائیورمحمدحسن کودے رکھے ہیں تاکہ جس کاجی چاہے اپنی مرضی سے اپنا نام لکھ کر چالان جمع کروائے حالانکہ امیدواروں کاتمام ریکارڈ اورمیٹرک کی سندکی ویری فیکشن کے بعدچالان جاری کیاجاتاہے اس طرح موصو ف نے غیرقانونی کام کرنے کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اس کے علاوہ مزیدانکشاف ہواہے کہ موصوف تمام عملہ کے دفترسے چلے جانے کے بعدرات کی تاریکی میں دفتر کھول کرفائلیں تیارکرتے ہیں اورپھران کے چالان اوردیگرکاغذات کی تکمیل کرکے ریکارڈ کاحصہ بنایاجاتاہے اورامیدواروں کے چالان جوکہ انہوں نے خودسٹیٹ بینک میں جمع کرانے ہوتے ہیں لیکن یہ ڈیوٹی ڈرائیورمحمدحسن سرانجام دیتاہے جوکہ شاہدحسین کافرنٹ مین کے طورپربھی کام کررہاہے تمام ترکاروائی اوررات کی تاریکی میں دفترکھولنے کی ویڈیوبھی”میڈیا کوموصول ہوچکی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے سیکرٹری زراعت پنجاب اورڈی جی پیسٹ وارننگ پنجاب سے فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

Leave a Comment