A court has sentenced accused Shehzad Faisal to four years and six months imprisonment and imposed a fine of Rs. 1 million for selling haram (forbidden) meat

حرام گوشت فروخت کرنے پر ملزم کو عدالت نے ساڑھے چار سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے حرام گوشت فروخت کرنے والے ملزم شہزاد فیصل کو عدالت نے 4 سال 6 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق سینئر سول جج ضیاء خان نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ ون شہزاد خان مگسی کی لاء افسران کو محنت سے کیس کی پیروی پر شاباش دی۔ڈائریکٹر آپریشنز نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو بھی مزاحمت کے باوجود اپنے فرائض بہادری سے ادا کرنے پر شاباش دی۔ برآمد شدہ مردہ گوشت انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک پایا گیا تھا۔ ہمارا مقصد محفوظ،معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a Comment