
بہاول جم خانہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ، ہم خود اس کی حفاظت کریں گے سابق وفاقی وزیر ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی پریس کانفرنس
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیدورار بہاول جم خانہ کا اعلان امیدوار سیکرٹری چوہدری عبدالستار امیدوار بی او جی ایس ممبران شیخ اسامہ راشد ، مخدوم سید مومن شمس الدین گیلانی باقی جلد اعلان کرینگے۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ MNA کی پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے نواب کا تحفہ بہاول کلب ہمارا قیمتی ورثہ ہے میرا فرض بنتا ہے میں اس قدیمی ورثہ کی حفاظت اور اس کی ترقی خوشحالی اور خوبصورتی کیلئے اپنا کردار ادا کروں میں نے بہاول جم خانہ کے لیے 11 کرروڑ روپے کے فنڈز دئیے ہیں بہاول جم خانہ کیلئے آج تک نہ گورنمنٹ نے ایک پائی دی اور نہ ہی کسی سیاسی شخصیت نے ایک ٹکا دیا مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے بہاول جم خانہ کی تیزی سے ترقی و خوشحالی کو روکنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جو قابل افسوس عمل ہے بہاول جم خانہ کسی سرکاری آفیسر کی وراثت نہیں ہے یہ ہمارا اور ہمارے بہاولپور کے لوگوں کا بہاول جم خانہ ہے۔ہم کلب کی بہتری چاہتے ہیں مجھ کہتے ہیں میں سیاست کرتا ہوں میں سیاست نہیں خدمت کرتا ہوں بہاولپور کے 9 ایم این اے ایم پی اے ہیں کسی نے ایک روپے دیا ہے تو بتائیں بہاول جم خانہ بہاولپور کے عوام کا ہے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں نہ ہی میں بنے دونگا یہ میرا وعدہ ہے سیلاب کے دوران بہاولپور کی آبادیوں کو بچانے کیلئے 4 کرروڑ کے فنڈز دئیے ہم خدمت کے عوض ووٹ لیتے ہیں اور وعدے پورے کرتے ہیں جھوٹ فریب اور لاروں کی سیاست کو ناپسند کرتا ہوں بہاولپور کے حقوق کا تحفظ کرتا رہونگا بہاول جم خانہ کے دوست متحد ہیں۔ باقی ووٹرز نے بھی ہمارے امیدواروں کو کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے انشااللہ جیت ہمارے گروپ کی ہوگی انشااللہ چوہدری طارق بشیر چیمہ شیخ عباس رضا چوہدری عبدالجبار ظفر شریف ملک فیصل ندیم چنڑ شیخ راشد چوہدری جاوید اقبال مبشر حسین سید احسن گیلانی شیخ عبدالحئی شیخ ارباز راشد عاقب جاوید ڈھلوں انس بسرا سردار سعد بلوچ بھی موجود تھے۔





