
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)علامہ اقبال نے تصور پاکستان کیساتھ اسکے قیام کیلئے قائد اعظم کا انتخاب کیا ان کی شاعری نے قوم کو بیدار کرکے ا یک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنادیاوہ اسلام اور قرآن کی تعلیمات کے موثر ترجمان تھے معروف پارلیمنٹرین اور نظریہ پاکستان فورم کے ضلعی سربراہ سید تابش الوری تمغہ امتیاز نے بزم ثقافت پاکستان کے زیر اہتمام ادبی پڑاؤ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ان عظیم ہستیوں میں سے ہیں جو صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں اور پھر صدیوں تک زندہ و پائندہرہتی ہیں وہ ایک فرد نہیں ایک انجمن ایک مشن ایک جذبہ ایک جدوجہد ایک تحریک ایک عہد اور ایک تاریخ تھے انھوں نے خودی کے جس فلسفے کو اپنی شاعری میں سمویا وہ وقت کی آواز بن گیا سید تابش الوری نے کہا کہ ادبی پڑاؤ انھیں اتنا عزیز ہے کہ علالت کیباوجود وہ اسمیں شریک ہیں مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہد حسن رضوی نے کہا کہ علامہ اقبال کا بہاولپور اور فرمانروائے بہاولپور سر صادق محمد خان عباسی سے گہرا تعلق تھا اور وہ ریاست کی اسلامی روایات و اخلاقیات سے بہت متاثر تھے انھوں نے سید تابش الوری کی ادبی خدمات کو سراہا جو بیس سال سے ادبی پڑاؤ کو باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں بہاولپورمیں ادبی تنظیموں کی روایت بڑی پرانی ہے جن سے شعری و ادبی تربیت کا سلسلہ جاری ہے مہماناعزاز پروفیسرعصمت اللہ شاہ نے بھی ادبی پڑاؤ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خواجہ فرید کی دھرتی شعر و ادب کے حوالے سے بہت ثمر مند ہے معر وف شاعر اشرف خان نے نظامت کے فرائض ادا کئے جبکہ راجہ شفقت محمود اور افضال ہاشمی نے انشائیے پیش کئے سیدتابش الوری ناصر عدیل عاطف نصیر اشرف خان خرم پیر زادہ مہر ناصر سیال راجہ شفقت محمود افضال ہاشمی تصور علی حر شبیر کلامی نیاز عادل اور عتیق حکمت نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔



