
بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 12 ملزمان گرفتار۔بھاری مقدار میں شراب ومنشیات برآمد۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے، ڈی پی اومحمد حسن اقبال‘تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سول لائنز، مسافرخانہ،ڈیرہ نواب صاحب، چنی گوٹھ اور تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 300لیٹر شراب برآمد کرلی۔ اسی طرح تھانہ صدر بہاولپور، سٹی یزمان اور تھانہ صدر حاصل پورپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02کلو 840گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمدحسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔






Good luck on your new webpage and lots of best wishes.