Commissioner Bahawalpur Musarat Jabeen Reviews Development Projects and Law & Order in Rahim Yar Khan

رحیم یار خان :5/ نومبر(پریس ریلیز )کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے ضلعی ہیڈ کواٹررحیم یارخاں کا دورہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کی زیر تعمیر نئی عمارت، اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس کا سنگ بنیاد اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی کی تمام شعبوں میں مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈویژنل کمشنرمسرت جبیں کو لاء اینڈ آرڈر، انتظامی امور، حکومت پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں سمیت اداروں کی مجموعی کارکردگی بارے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں ظہیر انور جپہ نے ڈی پی او رحیم یارخاں عرفان علی سموں کے ہمراہ بریفنگ دی گئی۔کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ علماء کرام سے قریبی روابط رکھے، کسی شرپسند ٹولہ کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کالعدم تنظیموں اور غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی منتقلی کے حوالہ سے حکومتی گائیڈ لائن واضح ہیں، اس پر عملدرآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن پر عوامی فلاح وبہبود اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے مشن پر گامزن ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ادارے اپنی ذمہ داریوں کا ادارک کرتے ہوئے فرائض منصبی انجام دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کے دوروں میں تیزی لاتے ہوئے عملہ کی سو فیصد حاضری اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کے رحیم یارخاں کے داخلی و خارجی راستوں کی موثر مانیٹرنگ اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے تاجروں اور عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے تجاوزات ختم، بازاروں کو کشادہ کیا جائے۔ستھرا پنجاب، واسا کی کارکردگی کو بہتر اور عوام کو بنیادی میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ لیاقت پور کے علاوہ دیگر تحصیلوں میں ستھرا پنجاب کی کارکردگی بہتر ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پہلے سے موجود واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل اور نئے پلانٹس کی جگہوں کی نشاندہی بروقت مکمل،سموگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ گندم کی کاشت کے سو فیصد اہداف حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کو متحرک اور کاشتکاروں سے رابطہ رکھیں۔ شوگر کین سیزن کے آغاز سے قبل ٹریفک پلان، کاشتکاروں کو پرمٹ کے اجراء، ادائیگیوں اور کٹوتی کی شکایات کو سختی سے مانیٹر کیا جائے۔بس اسٹینڈ پر صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اشیاء روزمرہ کی مقرر نرخوں پر فراہمی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کو فعال، اشیاء روزمرہ کی قیمتوں کے نرخ نامے آویزاں، اور افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کریں۔ چینی، آٹا اور اہم سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بیوٹی فکیشن پروگرام کے تحت شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور شاہرات کو خوبصورت بنایا جائے۔سرکاری واجبات وصولی کے سو فیصد اہداف کے حصول کے لیے ریونیو افسران اور فیلڈ عملہ کو متحرک رکھا جائے۔غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور گاڑیوں میں ایل پی جی ریفل کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں۔پٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ڈی پی او عرفان علی سموں کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سے 73 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی کڑی مانیٹرنگ اور ہینڈلر کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان قائم کرنے کے لئے ضلع و تحصیل سطح پر ممبران امن کمیٹی سے میٹنگز کی گئی ہیں۔ممبران امن کمیٹی اور اہلسنت فقہ کے علماء کرام کی جانب سے حکومتی اقدامات کی تائید اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ا ہلسنت فقہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کالعدم تنظیم سے لاتعلقی اور حکومتی اقدامات کی مکمل تائید کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر کی بیوٹی فکیشن کے لئے ماسٹر پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ شہر کے پارکس، شاہرات، چوراہوں، نہروں اور دیگر مقامات کو ری ڈیزائن، بیوٹیفائیڈ کیا جائے گا۔ سموگ کی روک تھام کے لیے متعلقہ محکموں کو متحرک، اسسٹنٹ کمشنرز کو مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔گندم کی کاشت کے اہداف حاصل کرنے کے لئے پر عزم اور کماد سیزن کو مانیٹر کیا جائے گا #

Leave a Comment