
17 نومبر 2025 سے شروع ہونے والی 12 روزہ خسرہ مہم کے دوران ایک بچہ بھی خسرہ اور روبیلا ویکسین کی خوراک سے محروم نہ رہے ، سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور ڈاکٹر عامر بشیر کا خسرہ اور روبیلا ویکسین بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب
بہاول پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور ڈاکٹر عامر بشیر نے کہا ہے کہ 17نومبر 2025 سے شروع ہونے والی بارہ روزہ خسرہ مہم کے دوران ایک بچہ بھی خسرہ اور روبیلا ویکسین کی خوراک سے محروم نہ رہے۔ خسرہ اور روبیلا ویکسین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے اور خسرہ اور روبیلا ٹیموں کے ارکان فیلڈ میں مستعدی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ وہ دفتر کے کمیٹی روم میں خسرہ اور روبیلا مہم بارےسیمینار سے خطاب کررہے تھے۔سیمینار میں ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر رانا محمد ارشد، ڈی ایس سی ڈاکٹر اسامہ امین اورالائیڈ ڈیپارٹمنٹ ،ایجوکیشن ، پاپولیشن ، اوقاف سوشل ویلفئر ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ، نواب سر صادق عباسی ہسپتال کے افسران موجود تھے ڈاکٹر عامر بشیرنے کہا کہ خسرہ اور روبیلا ویکسین مہم کے دوران محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف بچوں خسرہ اور روبیلا سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر عامر بشیرنے کہا خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران ، فکسڈ اور آوٹ ریچ ٹیموں کے ارکان فیلڈ میں مستعدی سے اپنی خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران کی جانب سے ٹیموں کی سرویلنس بہتر طریقے سے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ ڈاکٹر عامر بشیرنے کہا کہ تحصیل سطح پر خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے قائم کمیٹیاں اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا کریں۔ ۔انہوں نے بتایا کہ 17 نومبر 2025 سے 29 نومبر تک خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لاگئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ خسرہ اور روبیلا مہم کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے ضلع بھر میں 130 فکسڈاور 334 آوٹ ریچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اس مہم کے دوران 120 فسٹ لیول سپروائز اور 28 یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز خدمات سر انجام دیں گے۔





