Five Quack Clinics Sealed in Ahmadpur East During Health Department Crackdown on Substandard Medicines

اوچ شریف (نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر بہاول پور کی ہدایات، تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہیلتھ ٹیموں کے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران اتائیوں کی دوڑیں، سب سٹینڈرڈ ادویات کے خلاف مہم میں 10 مراکز کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 5 مراکز کو ڈرگ ایکٹ 1976 کی دفعات 23 اور 27، پنجاب ڈرگ رولز 2007 کے رول 20، اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010 کی مختلف خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا غیر معیاری اور ناقص ادویات فروخت کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، میڈیکل سٹوروں پر جنسی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اتائیت کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر بشیر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر رانا ارشد کی خصوصی ہدایات پر تحصیل احمد پور شرقیہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اظہر شکرانی اور ڈرگ انسپکٹر عمران پتافی نے مشترکہ طور پر مختلف مقامات جن میں بلہ جھلن، چک کیہل کے مواضعات میں دس سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیلتھ ٹیم کی اطلاع ملتے ہی اتائیوں کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ چھاپوں کے دوران 5 مراکز کو موقع پر سیل کردیا گیا اور ان کے چالان مرتب کر کے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیئے گئے اس موقع ڈاکٹر محمد اظہر شکرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی سخت ہدایات پر اتائیت کے خاتمے کیلئے ضلعی افسران کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس ارسال کی جا رہی ہیں اور اتائیت کے مکمل خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

Leave a Comment