
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) کارِ کمال احمدپور شرقیہ کی پہلی سالانہ تقریب سماجی کارکنان کو ایوارڈز دیے گئے رفاہی خدمات کے ایک سال کی کامیاب تکمیل
کارِ کمال احمدپور شرقیہ کی پہلی سالانہ تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں تنظیم کی ایک سالہ کارکردگی، عوامی خدمت کے منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کار کمال ویلفیئر سوسائٹی پورے پنجاب میں 7000 سے زیادہ اور احمد پور میں 40 سے زیادہ گھرانوں میں راشن اور گرم کپڑے روزگار اسکیم پلانٹیشن ڈرائیو پورا رمضان افطارِعام کرواتی ہے اسی لیے اس سال احمدپور میں ایک سال مکمل ہونے پر تقریب ہوئی تقریب میں شہر کی معزز شخصیات محمد سلمان فاروقی ڈائریکٹر پنجاب کالجز شیخ عزیز الرحمن صدر میڈیا کلب رجسٹرڈ عمران اکبر خان یہ حمزہ سعید سلیمی اور، سماجی کارکنان اور مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کارِ کمال کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران مستحق گھرانوں تک راشن، امداد اور فلاحی خدمات پہنچانے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کارِ کمال نے نہ صرف ضرورت مند خاندانوں کے دکھ درد کو کم کیا بلکہ معاشرے میں ہمدردی اور خدمت خلق کی نئی مثال قائم کی۔
مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں تنظیم کی ٹیم کی محنت اور اخلاص کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے فلاحی ادارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہی کی بدولت امید کے چراغ روشن رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارِ کمال کا ایک سالہ سفر دراصل انسانیت کی خدمت کا سفر ہے جو آئندہ برسوں میں مزید مضبوط اور وسیع ہوگا۔
تقریب کے اختتام پر کارِ کمال کی ٹیم اور صدرپرگُل افتخار احمد شہنال ڈاکٹر محمد اعتصام ناصر اور ناصر رزاق و دیگر رضاکاروں کو خصوصی طور پر سراہا گیا اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔




