
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام نے ایک سیمینار بعنوان آرٹ آواز اور میراث کا امتزاج عظمیٰ گیلانی کے ساتھ ایک سیشن کا انعقاد کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان کی لیجنڈ فنکارہ اور پرائیڈ آف پرفارمنس عظمیٰ گیلانی تھیں جن کے ٹیلی ویژن، تھیٹر اور سماجی کاموں میں شاندار کیریئر نے نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور ڈاکٹر عدنان ملک چیئرمین شعبہ میڈیا اسٹڈیز ڈاکٹر نیئر مصطفیٰ ایڈیشنل کمشنر بہاولپور اور نامور قانون دان امیر عجم ملک نے پاکستانی میڈیا کے ارتقاء تخلیقی فنون میں خواتین کے کردار اور عظمیٰ گیلانی کے لیجنڈری کام کے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اپنے خطاب میں عظمیٰ گیلانی نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے طویل اور یادگار سفر کی یادیں تازہ کیں۔ ایک زمانے میں ٹیلی ویژن کے معاشرے کی خدمت کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ حقیقی کامیابی شہرت میں نہیں بلکہ ان دلوں میں ہے جنہیں آپ چھوتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے پاکستان کے فن اور ثقافت میں عظمیٰ گیلانی کی بے مثال خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ گیلانی کی طاقتور پرفارمنس نے نہ صرف سامعین و ناظرین کو محظوظ کیا بلکہ معاشرے کی رہنمائی کی۔سیشن کی میزبانی آغا صدف مہدی، سینئر پروڈیوسر کیمپس ریڈیو ایف ایم 92.6 نے کی جبکہ ڈاکٹر عابدہ نورین، ایسوسی ایٹ پروفیسر نے تقریب کی فوکل پرسن کے طور پر ذمہ داری سرانجام دیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چیئرمین شعبہ اطلاقی نفسیات، ڈاکٹر قیصر اعجاز شعبہ کمپیوٹر سائنسز،ڈپٹی رجسٹرار فاطمہ مظاہر اور شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کی فیکلٹی ممبران شفق منظور، عفیفہ پراچہ، ڈاکٹر قمر زمان، مس ماہم،ڈاکٹر حنان خان ترین،زین ضمیر، مس بشریٰ، اور غلام مرتضیٰ بھٹی موجود تھے



