Malik Yaseen Noonari Elected Unopposed as Central General Council Member of MEPCO Bahawalpur Circle; Receives Congratulations and Best Wishes

بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملک یاسین نوناری بلا مقابلہ مرکزی جنرل کونسل میپکو سرکل بہاولپور منتخب،دوست و احباب کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشاتتفصیل کے مطابق ملک یاسین نوناری بلا مقابلہ مرکزی جنرل کونسل میپکو سرکل بہاولپور منتخب ہو گئے ہے۔ان کا بلا مقابلہ انتخاب ان کی محنت، لگن، اور کارکنان میں مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ملک یاسین نوناری کے مرکزی جنرل کونسل میپکو سرکل بہاولپور بلا مقابلہ منتخب ہونے پر، ان کے دوستوں، احباب اور ساتھی کارکنان کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔مبارکباد دینے والوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے نئے عہدے پر ملازمین اور ادارے کی بہتری کے لیے مثالی کردار ادا کریں گے۔یہ کامیابی ملک یاسین نوناری کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، جس میں انہیں ملازمین کی فلاح و بہبود اور میپکو سرکل بہاولپور کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

Leave a Comment