Massive Housing Scam in Bahawalpur and Ahmadpur Sharqia: 74 Illegal Housing Societies Exposed | Billions Lost Due to Officials’ Alleged Corruption and Collusion

احمد پور شرقیہ(حبیب اللہ راجپوت سے) ڈسٹرکٹ بہاولپور سمیت تحصیل احمد پور شرقیہ میں ڈپٹی کمشنر و چیف افیسر ضلع کونسل بہاولپور ،اسسٹنٹ کمشنر اور چیف افیسر بلدیہ احمد پور شرقیہ کی مبینہ نا اہلی و چمک کی کمال کی وجہ سے نقشہ برانچ بہاولپور اور احمد پور شرقیہ کا پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز و کالونیوں کے مالکان کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ کی وجہ سے نقشہ کی مد میں حکومت پنجاب کو اربوں روپے کا ٹیکہ ۔احمد پور شرقیہ میں 12 اور ڈسٹرکٹ بہاولپور میں 62 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز و کالونیوں کا انکشاف برسوں سے تعمیر ہاؤسنگ سوسائٹیز و ٹاؤن مالکان نے اپنی اپنی ہاؤسنگ سوسائٹیز و ٹاون کو تشہیری اشتہارات میں دھوکہ فراڈ سہانے خواب اور جھوٹ کے ذریعے عوام کو اربوں روپے مالیتی ہزاروں پلاٹ فروخت کر کے رفو چکر ہو گئے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بنیادی سہولیات سڑکیں ،سیوریج لائن ،بجلی ،سوئی گیس ،تفریح پارکس، مساجد ،قبرستان اور سیوریج ڈسپوزل میسر نا کیے گئے بلکہ اکثر سوسائٹیز مالکان نے تفریح پارکس ،مساجد اور سیوریج ڈسپوزل کے پلاٹس بھی بلدیہ اور ضلع کونسل کے نام منتقل کرانے کی بجائے تمام پلاٹ فروخت کر کے کروڑوں روپے کی رقم ہڑپ کر گئے اور اسی طرح ہاؤسنگ سوسائٹیز کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے سکیورٹی سسٹم نہ ہونے پر سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اسی طرح تحصیل احمد پور شرقیہ میں 12 غیر قانونی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز غوث الاعظم لینڈ سب ڈویژن سکیم موضع اوچ موغلہ ،امین پیراگون سٹی لینڈ موضع واہی قادر ڈنہ، نیو رحمان سٹی موضع احمد پور کہنہ ،علی سٹی گارڈن موضع وہی قادر ڈنہ،رضا گارڈن لینڈ موضع واہی قادر ڈنہ، سمیع ٹاؤن موضع اوچ گیلانی ،سہیل قادر ٹاؤن موضع اوچ گیلانی، احمد ٹاؤن لینڈ اوچشریف، نور شاہ ٹاؤن لینڈ موضع ہتھیجی،سلمان ٹاؤن لینڈ اوچ شریف ،حورین مارکیٹنگ لینڈ موضع محراب والا کے علاوہ ڈسٹرکٹ بہاولپور میں بھی 62 غیر قانونی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز گورنمنٹ ایپلائیز کو اپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ،ماڈل ولج ٹاؤن لینڈ ،کمال گارڈن ہاؤسنگ سکیم ،خیابان افضل ہاؤسنگ سکیم ،الرحیم گارڈن ،سیرانی گارڈن ،اعظم ٹاؤن ،سیدنا عمر فاروق ٹاؤن ،رحمان ٹاؤن ،نیو ماڈل ولج ٹاؤن ،ال رحیم ہاؤسنگ سوسائٹی ،گلشن رحمت ہاؤسنگ سکیم ،بلال گارڈن ہاؤسنگ سکیم ،گلشن اقبال ہاؤسنگ سکیم ،نیو سٹی لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،رحمان گارڈن ہاؤسنگ سکیم ،ملکیت گارڈن ہاؤسنگ سکیم ،الرحمت ہاؤسنگ سکیم ، ڈریم لینڈ ولیج ہاؤسنگ سکیم ،مراد ایگزیکٹو ہوم لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،مدینہ ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم ،عثمان گارڈن لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،یو لیک سٹی لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،قیصر کالونی لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،چوہدری ٹاؤن لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،حبیب ٹاؤن لینڈ ہاؤسنگ سکیم ، پیراگان چیمہ لینڈ ہاؤسنگ سکیم _کینال ویو لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،خیابان جمیل لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،گرین گارڈن لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،فاران سٹی لینڈ ہاؤسنگ سکیم،الحمد بلاک لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،گلشن حاکم لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،الکریم سٹی لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،نیو سٹی لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،التوحید لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،سعید گارڈن لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،کینال سٹی لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،اعجاز گارڈن لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،الرحمن گارڈن لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،عرفات سٹی لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،شبیر ٹاؤن لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،العزیز ٹاؤن لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،ماڈرن سٹی لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،زین سٹی لینڈ ہاؤسنگ سکیم ،علی ٹاؤن لینڈ ہاؤسنگ سکیم اور جوہر ٹاؤن لینڈ ہاؤسنگ سکیم شامل ہیں اور یہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز مالکان نے نقشہ برانچ ضلع کونسل بہاولپور اور احمد پور شرقیہ کے کرپٹ افسران اور اہلکاروں سے ملی بھگت کر کے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کی سیوریج لائنیں حکومت پنجاب سرکاری سیوریج لائنوں میں فرضی و جعلی این او سی لیٹر جاری کر کے مین سیوریج لائنوں میں ضم کرنے کی وجہ سے اربوں روپے کی خطیب رقم سے گورنمنٹ کی ملکیتی سیوریج لائنیں تعمیر ہونے کے باوجوداضافی گٹروں کا گندا پانی تمام لائنیں بند ہونے کی وجہ سے پورا سیورج سسٹم تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے بہاولپور کے تمام شہروں میں سیوریج کا مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جبکہ ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ بہاولپور اور تحصیل احمد پور شرقیہ سمیت چیف افسران اور نقشہ برانچز کے افسران کرپشن کا حصہ بن کر کروڑ پتی بنتے جا رہے ہیں اور اسی طرح پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان بھی ارب پتی بن چکے ہیں تمام سوسائٹیز میں سہولیات کا فقدان ہے اور نقشہ فیس کی مد میں حکومت پنجاب کے خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگانے میں متعلقہ کرپٹ افسران برابر کے شریک ہیں ۔متاثرین ہاؤسنگ سوسائٹیز اور سماجی و سیاسی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مزید مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ان کے مالکان سمیت ملوث کرپٹ آفیسران کے خلاف گرینڈ اپریشن کر کے تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ملوث کرپٹ افسران اور ان کی فیملیز کے اثاثے چیک کیئے جائیں اور تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر حکومت پنجاب کے تمام واجبات وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرائے جائیں اور پرائیویٹ سوسائٹیز کے مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے

Leave a Comment