
بہاول پور(پریس ریلیز) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نصرللہ خان ناصر نے کہا ہے کہ21 تا 23 نومبر مینار پاکستان لاہورمیں ہونے والا اجتماعِ عام کرپشن، ظلم اور لاقانونیت پر مبنی نظام کے خلاف بھرپور عوامی جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی موجودہ حالات کا دھارا موڑنے اور ملک کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والا یہ تاریخی اجتماع ہر مکتب فکر کے لوگوں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجتماع میں محنت کش، کاروباری افراد ، خواتین، نوجوان اور عوام و خواص سب کو اپنے بہتر مستقبل کا واضح لائحہ عمل ملے گا۔ نصرللہ خان ناصر نے کہا کہ ”بدل دو نظام“صرف ایک نعرہ نہیں ، بلکہ ایک عوامی تحریک ہے جو تعلیم، انصاف، روزگار، صحت اور بنیادی سہولیات کے لیے میدانِ عمل میں اتری ہے۔۔ضلعی امیر نے ذمہ داران کو اجتماع عام کی تیاریوں سلسلے میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت دی اور امید ظاہر کی کہ عوام اجتماع عام میں بھرپور شرکت کر کے اس جدو جہد کو کامیاب بنائیں گے





