Negligent Federal Officers to Face Accountability | Syed Fazal Raza Rizvi

وفاقی اداروں میں بددیانتی اور لاپرواہی کرنے والے افسران خود کو محاسبے کیلئے تیار سمجھیں ، عوام کے مسائل حل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں گے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وفاقی محتسب پاکستان سید فضل رضا رضوی
بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا وفاقی محتسب کی اولین ترجیح ہے۔سید فضل رضارضوی نے 45 لاکھ کا ریلیف مہیا کیا۔وفاقی محتسب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید فضل رضا رضوی کی شاندار کارکردگی 40 لاکھ روپے سے زائد کا ریلیف مہیا کیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید فضل رضا رضوی نے اپنے دفتر میں عملدرآمد کے زیر التوا 150 سے زائد کیسز کی سماعت کی جس میں ایکسین میپکو بہاولنگر، نادرا، ریلوے اور سوئی گیس،ایف آئی اے، اور ای او بی آی کے مقدمات شامل تھے، تقریباً 45 لاکھ سے زائد کا ریلیف مہیا کیا اور وفاقی اداروں کے آفیسران کو تنبیہ کی کہ عوام کے مسائل کا ازالہ کریں،لاپرواہی کرنے والے آفیسران اور عملہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی، جس پر شکایت کنندہ نے خوشی کا اظہار کیا اور سید فضل رضا رضوی اور وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا شکریہ ادا کیا جنکی کوشش سے عرصہ دراز سے دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کو چاہیے کہ بلاخوف و خطر وفاقی محکموں کیخلاف شکایات درج کرائیں ہم فوری اورمیرٹ پرانصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ہر کیس کا فیصلہ 60 دن کے مختصر عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے کر دیا جاتا ہے اور اس سنگین اور پریشان کن دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب کے تعاون سے سائلین کو انصاف مل جاتا ہے، شکایت کنندگان نے اس بات کو سراہا کہ وفاقی محتسب واقعی مسیحا ثابت ہوا ہے۔

Leave a Comment