Officers undergoing training in the 53rd Common Training Program at the Civil Services Academy Lahore paid a two-day visit to the Islamia University of Bahawalpur

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دو روزہ دورہ کیا۔ وفد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے انتظامی تدریسی تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ پہلے روز وفد کے ارکان نے عباسیہ کیمپس میں رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، خزانہ دار بشیر حسین، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات رانا محمد اشرف و دیگر افسران سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد نے یونیورسٹی کی تاریخ اور متعلقہ امور پرتفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کے ارکان نے یونیورسٹی میڈیکل سنٹر اور ٹرانسپورٹ ڈویژن کا بھی دورہ کیا جہاں پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان چیمہ اور پرنسپل ٹرانسپورٹ آفیسر ثمر وحید نے بریفنگ دی۔ فیکلٹی آف لاء کے دورے کے دوران ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب نے قانون کی تربیت اور پریکٹس سے متعلق آگاہ کیا۔

خواجہ فرید کیمپس میں پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں ڈین فیکلٹی آف فارمیسی نے فارمیسی اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں شعبہ جات سے متعلق پیشہ ورانہ تعلیم سے متعلق بتایا۔ وفد نے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن چیئرمین ڈاکٹر شہباز علی خان کی جانب سے منعقدہ پبلک پالیسی ڈائیلاگ میں شرکت کی جہاں پر پاکستان میں سول سروسز سٹریکچر ذمہ داریاں اور خدمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دوسرے روز شعبہ ایڈمنسٹریٹو سائنسز انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز ڈین پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال اور چیئرمین ڈاکٹرشاہد محمود نے سی ایس ایس امتحانات ضلعی انتظامی امور اور مختلف پیشہ ورانہ گروپوں اور نوجوانوں کے لیے سول سروسز مواقعوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ پرنسپل نرسنگ کالج فرحان مختار نے دورے کے دوران نرسنگ کے شعبے کی قومی اور بین الاقوامی اہمیت سے آگاہ کیا۔ وفد کیارکان نے یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن میں طلباو طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ وفد کی سربراہ مس پوجا نے دو روزہ دورے کے انتظامات اور بریفنگز پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا شکریہ ادا کیا

Leave a Comment