
بہاولپور(جنرل رپورٹر ) پنجاب بینک کے آپریشن منیجرنے انوکھا کارنامہ سرانجام دیدیا، گورنمنٹ کنٹریکٹر سے بھاری رقوم کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پرسکیورٹی سے35 لاکھ روپے کٹوتی کرلی متاثرہ ٹھیکیدارکی ریجنل منیجرکوشکایت تاحال کوئی عمل درآمد نہ ہواہے گورنرسٹیٹ بینک فوری نوٹس لیکر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیں، ٹھیکیدارچوہدری محمدحسین کامطالبہ، تفصیل کے مطابق چولستان ترقیاتی ادارہ کے گورنمنٹ کنٹریکٹر چوہدری محمدحسین نے انکشاف کیاہے کہ اس نے سال2010 میں چولستان میں ترقیاتی ادارہ میں کام کیے تھے فنڈزنہ ہونے کی وجہ سے ان کی سکیورٹی کی رقم اسے واپس نہ کی گئی تھی بلکہ چولستان ترقیاتی ادارہ کی طرف سے بینک آف پنجاب رفیع قمرروڈ برانچ میں جمع کرائی گئی تھی گزشتہ سال نومبر2024 میں فنڈز کی دستیابی اورتمام معاملات کلیئرہونے کے بعدچولستان ترقیاتی ادارہ نے بینک کوسکیورٹی جاری کرنے کیلئے لیٹربھی لکھ دیئے لیکن گزشتہ سال مذکورہ بالابینک میں ایڈیشنل چارج پرتعینات آپریشن منیجرحافظ محمد ثاقب نے سکیورٹی جاری کرنے کے عوض بھاری رشوت کی ڈیمانڈ کردی انکارکرنے پراس کی ایک کروڑ روپے سکیورٹی میں سے35 لاکھ روپے کی کٹوتی کرکے65 لاکھ روپے کے ڈارفٹ جاری کردیئے متاثرہ شخص نے صحافیوں کوبتایاکہ اس بابت ریجنل منیجرپنجاب بینک کوبھی شکایت کی گئی لیکن تاحال اسے35 لاکھ روپے جاری نہ کیے گئے ہیں متاثرہ شخص نے گورنرسٹیٹ بینک سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے اس سلسلہ میں سابق آپریشن منیجرحافظ ثاقب نے کہاکہ تمام الزامات غلط ہیں سکیورٹی کی رقم جلدریلیزہوجائیگی۔





