ماحول پر کاپ 30 کانفرس 10نومبر سے برازیل میں شروع ہوگی،کانفرنس 21 نومبر تک جاری رہے گی
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب،وزیربلدیات ذیشان رفیق اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بھی وزیراعلی مریم نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے
وزیراعلی مریم نواز 19 ماہ میں ’ویسٹ ٹو ویلیو، وژن ٹو گلوبل ایکشن‘ کے پنجاب حکومت کے وژن پر گفتگو کریں گی
وزیراعلی مریم نوازشریف پنجاب میں سموگ کے خاتمے اور فضائی معیار کی بہتری کے اقدامات پر بات کریں گی
وزیراعلی مریم نوازتاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تمام شعبوں کو ماحول دوست بنانے کے اقدامات بیان کریں گی
لاہور8 نومبر:…… ماحول پر کاپ 30 کانفرس 10نومبر سے برازیل میں شروع ہوگی، کانفرنس 21 نومبر تک جاری رہے گی -وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب کی نمائندگی کریں گی-سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب،وزیربلدیات ذیشان رفیق اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بھی وزیراعلی مریم نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے -وزیراعلی مریم نواز 19 ماہ میں ’ویسٹ ٹو ویلیو، وژن ٹو گلوبل ایکشن‘ کے پنجاب حکومت کے وژن پر گفتگو کریں گی -وزیراعلی مریم نوازشریف پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں پر مبنی ٹرانسپورٹ، ستھرا اور گرین پنجاب کی تفصیلات بیان کریں گی -وزیراعلی مریم نوازشریف پنجاب میں سموگ کے خاتمے اور فضائی معیار کی بہتری کے اقدامات پر بات کریں گی -وزیراعلی مریم نوازتاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تمام شعبوں کوماحول دوست بنانے کے اقدامات بیان کریں گی -وزیراعلی مریم نواز پنجاب کے 42 شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کے اقدام پر روشنی ڈالیں گی -وزیراعلی مریم نواز شریف صوبہ کو ٹی 30 وژن کے ماحولیاتی معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان کریں گی – پنجاب میں ایک لاکھ بیس ہزار الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشے چلانے کے وژن پر بات کریں گی -پنجاب میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کے اقدامات پر وزیراعلی اظہار خیال کریں گی -10 جدید ترین ڈیجیٹل ریل سسٹم چلانے کے منصوبے کی تفصیلات بھی بیان کریں گی





