Rescue 1122 Bahawalpur Hosts Intra-District Community Emergency Response Team Competitions

بہ تسلیمات نظامت تعلقات عامہ، حکومت پنجاب، بہاول پور

پریس ریلیز

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122بہاولپور ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام انٹرا ڈسٹرکٹ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے مقابلے منعقد ہوئے۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل کینال کا لونی میں منعقد ہ مقابلوں میں تحصیل بہاولپور سٹی، بہاول پور صدر،احمد پور شرقیہ، خیر پور ٹامیوالی، حاصل پور اور تحصیل یزمان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ضلع بہاول پور کی تمام تحصیلوں کے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز بھی ٹیموں کے ہمراہ تھے۔ ان مقابلہ جات کا مقصد رضاکاروں کو ڈیزاسٹر کے حوالے سے تیار کرنا ہے تاکہ وہ اپنے لیول پر ریسکیو 1122 و دیگر ریسکیو اداروں کے ہمراہ امدادی کاروائیوں میں حصہ لے سکیں اور اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کسی کی جان بچا سکیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے کہا کہ محفوظ معاشرے کی تشکیل کیلئے ہر فرد یہ عملی تربیت حاصل کرے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو و دیگر متعلقہ اداروں سے ملکر حادثے کے شکار افراد کی خاطر خواہ مدد کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122 بہاولپور کی کیمونٹی ٹیم یونین کونسل کی سطح پر بھی بنائی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان مقابلہ جات میں اعلی کارکردگی دکھانے والے والینٹیرز ماہ دسمبر میں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ریسکیو1122 لاہو ر میں انٹر نیشنل والینٹیرز ڈے کے موقع پرقومی سطح کے مقابلہ جات میں حصہ لے سکیں گے 

Leave a Comment