Residents Demand Action Against Open Drug and Alcohol Dealers in Islamic Colony and One Unit Colony, Bahawalpur

بہاول پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامی کالونی بہاولپور منشیات میں اول نمبر ، پرنس فرانسس بونا ، عدیل متی اور بابر اسلامی کالونی ون یونٹ کالونی میں انگریزی شراب کے ڈیلرز ، کھلے عام شراب فروخت کرنے لگے شہریوں کا ڈی پی او بہاول پور ، ایس ایچ او تھانہ بغداد الجدید محسن سردار سے نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ ، اسلامی کالونی اور ون یونٹ کالونی کے رہائشیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ون یونٹ ، اسلامی کالونی بہاولپور مبینہ طور پر منشیات کے گڑھ میں تبدیل ہو چکی ہے جہاں اصلی انگلش شراب اور دیگر نشہ آور اشیا کا کاروبار عروج پر ہے۔ علاقے کے تین مشہور مبینہ ڈیلرز پرنس فرانسس بونہ، عدیل متی اور بابر ون یونٹ پولیس کی پہنچ سے دور بتائے جاتے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق یہ مبینہ منشیات فروش کھلے عام اصلی انگلش شراب کی فروخت کرتے ہیں اور متعدد نوجوانوں کو نشے کی لعنت میں مبتلا کر چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے اس غیر قانونی دھندے نے کئی گھرانے تباہ و برباد کر دیئے ہیں۔اہل علاقہ نے ڈی پی او بہاولپور حسن اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی کالونی میں سرگرم ان مبینہ منشیات فروشوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس حوالہ سے ایس ایچ او بغداد الجدید محسن سردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ منشیات کے خاتمے کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور جلد ہی ایسے تمام بااثر عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا تاکہ بہاولپور کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے

Leave a Comment