
بہاولپور( محمد یسین انصاری سے ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ عفلت کے باعث بہاولپورلودھراں سمیت متعدد تحصیلوں میں کیمیکلز ملے مٹروں کی وسیع پیمانے پرسپلائی کاانکشاف، بااثر مافیاتمام بڑے ہوٹلوں میں خراب مٹروں کوکیمیکلز لگاکرتازہ ظاہرکرکے سپلائی کرتے ہیں جس سے شہری گلے سے اور بوسیدہ مٹرکھانے سے بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں فوری کاروائی کامطالبہ، تفصیل کے مطابق بہاولپور شہرلودھراں یزمان احمدپورشرقیہ خیرپورٹامیوالی اوردیگرعلاقوں میں ایک مخصوص مافیا لاہورساہیوال پتوکی اوردیگرعلاقوں سے گلے سڑے اوربوسیدہ خشک مٹربوریوں میں ڈال کرلاتے ہیں اورپھرانہیں ڈرموں میں ڈال کر کیمیکلز لگا کرابالتے ہیں انہیں تازہ حالت میں کرنے کے بعد مختلف پیکٹوں میں پیک کرکے شہرکے بڑے بڑے ہوٹلوں پرسپلائی کرتے ہیں جن کے استعمال سے شہری موذی امراض میں مبتلاہورہے ہیں باوثوق ذرائع کاکہناہے کہ غیرمعیاری اورخراب مٹروں میں کیمیکلز ملاکرہوٹلوں پرفروخت کرنے کاسلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے اورپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اس دونمبردھندہ سے بے خبرہیں عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالاسے سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے۔





