
یو اے ای: خاتون کو جھانسہ دے کر ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنے والے دو چور 3 گھنٹوں میں گرفتار۔۔۔۔۔۔
ویب ڈیسک انٹرنیشنل/ اکتوبر
یو اے ای: خاتون کو جھانسہ دے کر ایک لاکھ 95 ہزار درہم چُرانے والے چور 3 گھنٹوں میں گرفتار
فجیرہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خاتون سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنے والے 2 چوروں کو 3 گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا گیا۔
اماراتی حکام کے مطابق فجیرہ میں 2 چوروں نے خاتون کو جھانسہ دے کر اس سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم کی رقم چرالی تھی۔
اماراتی حکام نے بتایا کہ خاتون بینک سے رقم نکال کر گاڑی میں گھر جارہی تھی جس دوران دونوں چور بینک سے خاتون کی گاڑی کا پیچھا کرتے رہے۔
حکام کے مطابق قریب پہنچ کر ایک ملزم نے خاتون کو کہا کہ گاڑی کے ٹائر میں خرابی ہے، خاتون گاڑی روک ٹائر دیکھنے نکلی تو دوسرا چور گاڑی سے رقم اٹھا کر رفو چکر ہو گیا۔
اماراتی حکام کے مطابق خاتون کی شکایت پر 3 گھنٹوں کے اندر دونوں چوروں کو شارجہ پولیس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کا مزید بتانا ہے کہ دونوں ملزمان دیگر امارات میں بھی اسی طرح کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں





