Black Day Observed in Bahawalpur Against Indian Occupation of Kashmir — Protest Rally Held from Deputy Commissioner Office to Farid Gate

کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ ، احتجاجی ریلی نکالی گئی
بہاول پور:(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پربہاولپور میں بھی یوم سیاہ کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس سے فرید گیٹ تک واک کی گئی اور کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف محکموں کے افسران و ملازمین، طلباء، شہریوں اور سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بھارت مردہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا ئے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ یہ دن اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ دنیا کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان اور کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے کو مسترد کر تے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔ بھارت طاقت کے زور پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔مقبوضہ کشمیر پر بھارتی حکومت اور افواج کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پرضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، محکمہ ہیلتھ، محکمہ ایجوکیشن، کالجز، بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو1122، سول ڈیفنس، پی ایچ اے کے افسران و اہلکاران، سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد، طلباء اورشہریوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعرے لگائے

Leave a Comment