
”جی آیاں نوں“
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بابا گورونانک دیوجی کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سکھ مہما ن یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
سکھ مہمان یاتریوں کو پنجاب میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،سکھ یاتری ہمارے مہما ن ہیں اورپنجاب کی مہمان نواز ی کا د نیا بھر میں چرچا ہے
سکھ مہمانوں کو عزت و احترام اور محبت کی یادیں دینا چاہتے ہیں،پنجاب میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا ماحول بہتر سے بہترین ہے:مریم نواز شریف
لاہور نومبر:……”جی آیاں نوں“وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گورو نانک دیوجی کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کیا اورسکھ یاتریوں کی پنجاب آمد پرخوش آمدید کہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ مہما ن یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سکھ مہما ن یاتریوں کو پنجاب میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں اورپنجاب کی مہمان نواز ی کا دنیا بھر میں چرچا ہے۔سکھ مہمانوں کو عزت و احترام اور محبت کی یادیں دینا چاہتے ہیں۔پنجاب میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا ماحول بہتر سے بہترین ہے #





