
بہاول پور:8/ نومبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال نے بہاول وکٹوریہ اسپتال کے کڈنی سینٹر میں زیر علاج مسلم لیگی کارکن عمران غوری کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال نے کہا کہ ایم ایس بہاول وکٹوریہ اسپتال فخر عباس شاہ اور کڈنی سینٹر کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی انتھک محنت سے کامیابی کے ساتھ عمران غوری کا آپریشن مکمل ہوا۔ انہوں نے صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بروقت اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں عمران غوری کا بروقت علاج و آپریشن ممکن ہوا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ عمران غوری رو بصحت ہورہے ہیں اور اپنے علاج سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے سینئر نائب صدر بلال ملک بھی ان کے ہمراہ تھے





