Commemorative Ceremony Held for Allama Iqbal’s Birthday in Bahawalpur; Literary and Cultural Figures Participate

بہاول پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کے پروگرامز کے سلسلہ میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاولپور ڈویژن کے زیرِ اہتمام کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، ادبی شخصیات اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں فوزیہ ایوب قریشی سابقہ ایم پی اے مسلم لیگ (ن) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے خودی، بیداریِ فکر اور عمل کا پیغام دیا جو آج بھی اُتنا ہی اہم ہے جتنا ان کے دور میں تھا۔تقریب کے اختتام پر علامہ اقبالؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاولپور ڈویژن، میاں عتیق احمد نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اقبال کے افکار و نظریات کو فروغ دینے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے ثقافتی اور ادبی پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا

Leave a Comment