Arts Council Bahawalpur Organizes Event to Mark Kashmir Black Day-Speakers Call Kashmir a Human Tragedy, Not a Territorial Dispute

بہاول پور: یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر آرٹ کونسل بہاول پور کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد بہاول پور:27/ اکتوبر(خصوصی رپورٹ) پنجاب کونسل آف دی آڑٹس بہاول پورکے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاول پور ڈویژن میاں عتیق احمدنے کہا کہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر عالمی فورم پر ان کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ اعزاز معروف ماہر تعلیم ربیعہ صدف نے کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نام پر انسانی تاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دن دور نہیں جب جنت نظیر وادی کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ملک اللہ بخش کلیار نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے 27 اکتوبر 1947ء کو وادی کشمیر پر حملہ کر کے غاصبانہ قبضہ کیا۔بھارت کشمیریوں پر مظالم کے باوجود ان کے جذبہ حریت کو کم نہیں کر سکا۔ وہ پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاول پور ڈویژن کے زیراہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو مقبوضہ وادی میں مظالم رکوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ تقریب میں فنکاروں، طلبہ و طالبات،شعراء، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تصویری نمائش کا افتتاح کیا گیاجبکہ طالب علموں نے سکٹ، ٹیبلوز، پتلی تماشہ اوریوم سیاہ کشمیر پر مبنی ڈاکومنٹری بھی پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر یکجہتی واک کی گئی

Leave a Comment