
بہاول پور: انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ صفائی ستھرائی کے امور بہتر انداز میں کئے جائیں اور چھتوں کی صفائی کی جائے نیز پانی ایک جگہ نہ ٹھہرے۔ اینڈرائیڈ یوزر کی سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جائے اور ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لئے عوام کا شعور اجاگر کیا جائے۔ ڈینگی لاروا کی سرویلنس باقاعدگی سے کی جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاول پور محمد طیب
بہاول پور:یکم نومبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طیب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 15 اکتوبر 2025ء سے 31 اکتوبر تک انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی خلیل احمد چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عامر بشیر، ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او ڈاکٹر رانا ارشد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس عارف، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن، شہناز کوثر،ڈی ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز رسول، مختلف تحصیلوں کے انٹامالوجسٹ اور متعلقہ محکموں کے افسران اور فوکل پرسن موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور بہتر انداز میں کئے جائیں اور چھتوں کی صفائی کی جائے نیز پانی ایک جگہ نہ ٹھہرے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اینڈرائیڈ یوزر کی سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جائے اور ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لئے عوام کا شعور اجاگر کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی سرویلنس باقاعدگی سے کی جائے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لیے تشکیل دی گئی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کے اراکین فیلڈ میں فعال انداز میں کام کریں اور ضلع بھر میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے حوالہ سے ہاٹ سپاٹس کوریج کو سو فی صد یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عامر بشیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 15 اکتوبر 2025ء سے 31 اکتوبر کے دوران ضلع بھر میں ڈینگی کے 5845 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ 15 اکتوبر 2025ء سے 31 اکتوبر کے دوران سرویلنس کے دوران ڈینگی کا 87 مقامات پر لاروا پایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے مؤثر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے حوالہ سے 1857 ہاٹ سپاٹس موجود ہیں جن کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں 413 ان ڈور اور آؤٹ ڈور 120 ٹیمیں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے لئے فیلڈ میں فعال ہیں۔ضلع بہاول پور میں ڈینگی کے 26 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جو دوسرے شہروں سے تعلق رکھتے ہیں اور سفر کرکے آئے ہیں





