
بہاول پور:4/ نومبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاولپور ڈویژن کے زیر اہتمام معروف سرائیکی شاعر امان اللہ ارشد کی حالیہ تصنیف ”الہام دی بارش“کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر جہانگیر مخلص نے کی۔مقررین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب نوجوان نسل کو مطالعے اور تحقیق کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ صاحب کتاب امان اللہ ارشد نے کہا کہ کتاب کا مقصد قاری کو سوچنے، سیکھنے اور سماجی حقیقتوں کو سمجھنے کی طرف مائل کرنا ہے۔ انہوں نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاولپور کا شکریہ ادا کیا۔ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاولپور ڈویژن میاں عتیق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے ادبی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تقریب میں ادبی، تعلیمی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی





