Commissioner Bahawalpur Musarat Jabeen Reviews Performance Indicators | Orders Full Implementation for Improved Public Service Delivery

کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں کی زیر صدارت سرکاری محکموں کی کارکردگی مانیٹرنگ کیلئے وضع کردہ ”پرفارمنس انڈیکیٹرز“ کا جائزہ لینے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق اور دیگر محکموں کے سربراہان کی شرکت جبکہ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر زوالفقار احمد بھون ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری محکموں کی کارکردگی کے حوالہ سے وضع کردہ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“ پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق اورمختلف سرکاری محکموں کے افسران شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں ظہیرانور جپہ نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ مقرر کردہ کارکردگی کے معیارات پر مکمل طور پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے طے کردہ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“ پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کارکردگی کے اعشاریوں میں، شہروں کی خوبصورتی، ستھرا پنجاب پروگرام، ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ، سرکاری اراضی پر گندم کی فصل کی کاشت، روٹی کی قیمت پر عملدرآمد، قیمتوں کا کنٹرول، ہسپتالوں اور مراکز صحت کی دیکھ بھال، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، کھلے مین ہولز پر ڈھکنوں کی تنصیب، آوارہ کتوں کی تلفی، پلاسٹک بیگز پر پابندی، تجاوزات کا خاتمہ، وال چاکنگ کی روک تھام اور سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل رکھنے جیسے دیگر اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بہاول پور نے تمام افسران کو تاکید کی کہ اہم کارکردگی کے اعشاریوں پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے عمل کو مؤثربنائیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر مزید سرگرمیاں بڑھائی جائیں۔

Leave a Comment