DC Bahawalpur Dr. Farhan Farooq Inspects Cleanliness Under ‘Suthra Punjab Program’ at Graveyards & Bus Stand

بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق (تمغہ امتیاز) نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شیر شاہ قبرستان ون یونٹ چوک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او کمپنی محمد نعیم اختر اور سینیئر مینجر آپریشنز محمد امتیاز اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے قبرستان میں صفائی کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر سی ای او کمپنی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کے تمام قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام قبرستانوں میں صفائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے اور اس سلسلے میں دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور ضلع کے تمام نجی کنٹریکٹرز کو بھی پابند بنایا جائے کہ وہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں موجود قبرستانوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے سینیئر مینجر آپریشنز کے ہمراہ بس اسٹینڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈز پر مسافروں صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں

Leave a Comment