
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طیب اور ایس پی انویسٹیگیشن جمشید علی شاہ کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ، ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
بہاول پور:(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمد طیب اور ایس پی انویسٹی گیشن جمشید علی شاہ کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور پر امن ضلع ہے اور تمام مکاتب فکر کے افراد میں باہمی ہم آہنگی اور رواداری کے جذبہ کے فروغ کیلئے علماء کرام منبر و محراب سے کردار ادا کریں۔ ایس پی انویسٹی گیشن جمشید علی شاہ نے کہا کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔ ضلع امن کمیٹی کے اراکین نے امن و امان اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی خلیل احمد، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر قرۃ العین و دیگر متعلقہ افسران، صدر انجمن تاجران حافظ راؤ خرم سلیم، سید اسرار حسین شاہ، احسان اللہ راحت، سید دانیال کاظمی، علامہ ریاض احمد اویسی، علامہ عبدالرزاق شائق، ملک اللہ بخش کلیار، مفتی جاوید مصطفی سعیدی، سید مجیب علی گیلانی، قاری عبد القدیر قریشی، مفتی محمد کاشف، علامہ قاری عبدالرشید قادری، افتخار علوی، سید یاقوت عباس شاہ، ریاض حسین شاہ، سید گوہر ممتاز نقوی، مخدوم علی نقی ہاشمی اور باقی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز و ممبران امن کمیٹی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے





